بنوں کنٹونمنٹ اور ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے 10 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی ہیلتھ سینٹر پر دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے دس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا ء کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں فوج کے افسران، عوام، شہدا کے رشتہ داروں اور جوانوں نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے ہیں جہاں انہیں مکمل فوجی اعزازکے ساتھ انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔جن شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے ان میں بنوں چھائو نی کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد عمر: 44 سال، ساکن: ضلع پونچھ، آزاد جموں و کشمیر ، حوالدار ضلال، حسین عمر: 39 سال، رہائشی: ضلع خوشاب ، حوالدار شہزاد احمد عمر: 28 سال، رہائشی: ضلع نیلم، اے جے کے ، سپاہی اشفاق حسین خان عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد ، سپاہی سبحان مجید عمر: 22 سال، رہائشی: ضلع مظفر آباد آزا دجموں وکشمیر ، سپاہی امتیاز خان عمر: 30 سال، رہائشی: ضلع کرک ، سپاہی ارسلان اسلم عمر: 26 سال، رہائشی: پاکستان آرمی کے ضلع بہاولپور اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی عمر: 34 سال، رہائشی: لکی مروت شامل ہیں۔ جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والو ں میں نائب صوبیدار محمد فاروق شہید عمر 44 سال, ساکن ضلع نارووال اور سپاہی محمد جاوید اقبال شہید عمر 23 سال، ساکن ضلع خانیوال شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی شہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر