اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری کو 7 ممالک کے سفرا ء نے اپنی اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ ان میں زمبابوے، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن، میانمار، کمبوڈیا اور بوٹسوانا کے سفرانے اسناد پیش کیںبعد ازاں ، سفرا نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہناتھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، دوست ممالک ملک کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت نے کہا غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، صدرزرداری نے کہا پاکستان اقتصادی تعاون بڑھانے، دوست ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو بھرپور صلاحیت کے مطابق بڑھانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کاروباری برادریوں کے مابین رابطے بڑھانے پر زوردیا ۔اس موقع پر صدر مملکت نے سفرا کو پاکستان میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور امید اظہار کیا کہ کہ نامزد سفرا باہمی طور پر فائدہ مند تعاون مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں ، سفرا کو ایوان ِصدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر مملکت کو 7 ممالک کے سفراء نے اپنی سفارتی اسناد پیش کرد یں



