برازیلیا (نیشنل ٹائمز) برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی حکومت نے جنوبی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا کہ وہ اس لامتناہی قتل عام کے سامنے خاموش نہ رہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایوانِ صدر سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں اتوار کے روز ہونیوالی بمباری ناقابلِ قبول ہے جس میں سینکڑوں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔برازیل کے ایوانِ صدر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ بات ہولناک ہے کہ وہ مسلسل فلسطینی عوام کو اجتماعی سزائیں دے رہے ہیں، گزشتہ سال سے مسلسل حملوں میں دسیوں ہزار افراد پہلے ہی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے کئی اموات انسانی ہمدردی کے حد بندی کردہ علاقوں میں ہوئیں جن کی حفاظت ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری دنیا کے سیاسی رہنما اس لامتناہی قتل عام کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے۔
برازیل کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، قتل عام کیخلاف عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ



