اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنےکا اعلان کردیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ریویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت اور اتحادیوں نے مشاورت کے بعد فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے ،فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
ملک کے خلاف سازش کریں، فارن فنڈنگ لیں، بیرون ملک لابنگ کریں، فرمز ہائی کریں، پاکستان کے خلاف قراردادیں پاس کرائیں، سائفر کا ڈرامہ رچائیں، 9 مئی کے حملے کریں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کریں۔
آپ کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھاگیا، اس کا بھرپور جواب دوں گا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں۔ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے جب کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مخصوص ذہنیت کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہمارے اہداف مقرر ہیں، 7 خون معاف کے نام سے ٹریلر چلایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود خواتین کو جیلوں میں ڈالنے کی روایت ڈالی۔وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ساتھ چلنے کی بات کی، یہ اسی قابل ہیں کہ انہیں گالیاں دی جائیں، انھوں نے بھائی کوبھائی،باپ کو بیٹے سے لڑایا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے آدھے لیڈر جیل میں تھے۔ہماری اعلیٰ قیادت اور خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔یہ لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔



