جلسہ کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق ہے میں ان کی درخواست کو منظور کرتا ہوں، جسٹس گل حسن اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ منسوخی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جلسہ کرنا ان کا آئینی حق ہے میں ان کی درخواست کو منظور کرتا ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پرچیف کمشنر کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے۔
شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ 4 مہینے سے ہم جلسے کی اجازت مانگ رہے ہیں جلسے کی اجازت ملی تو رات کی تاریکی پر جلسہ منسوخ کردیا گیا منسوخی کا نوٹیفکیشن رات ایک بجے بھیجا مگر کنٹینر پر قبضہ کرلیا جو ابھی تک واپس نہیں کیا اور نہ ہی ہمارے لوگوں کو چھوڑا گیا ہے. ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محرم الحرام کی وجہ سے ہم نے جلسہ منسوخ کیا محرم کے 40ویں تک مجالس ہوتی ہیں اسی وجہ سے پولیس وہاں انگیج رہے گی عدالت نے استفسار کیا کیا ان کا جلسہ محرم جلوس کے راستے میں آ جاتا ہے ؟۔
شعیب شاہین نے کہا کہ فیض آباد دھرنا والے کیا ان کی اجازت سے بیٹھے ہیں الیکشن کے بعد میرے ساتھ کیا ہوا پر امن احتجاج پر میرے خلاف 7 مقدمات درج کروائے گئے ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ محرم کے بعد یہ جہاں جلسہ کرنا چاہے جگہ اور تاریخ بتا دیں شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے علاوہ سب کو جلسے جلوسوں کی اجازت ہے، چیف کمشنر سے ملاقات کی تو ڈائرکٹ کہا کہ میرا آرڈر موجود ہے جلسہ نہیں ہوسکتا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ 40واں چھوڑ دیں ڈبل 40واں کردیں کیونکہ اگلے ماہ سٹیٹ ایونٹس ہوتے ہیں، جلسہ کرنا ان کا آئینی حق ہے میں ان کی درخواست کو منظور کرتا ہوں، لاءاینڈ آرڈر کے قانون پر آپ نے لوگوں کی بنیادی انسانی حقوق برباد کیے ہیں. عدالت نے وزارت داخلہ کے نمائندے سے استفسار کیا کہ وزارتِ داخلہ جلسے سے متعلق کیا کہتی ہے نمائندہ نے کہا کہ وزارتِ داخلہ بھی محرم کے 40ویں کے بعد جلسے کا کہہ رہی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ تو ابھی محرم کا کہا جارہا ہے باقی سب کو پتہ ہے کہ کون کیا کررہا اور کس کے کہنے پر کررہا شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت دیں ہم اپنی سیکورٹی کے تمام معاملات خود دیکھ لیں گے عدالت نے دونوں فریقین کو بیٹھ کر معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک چیف جسٹس کی عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر