افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد نسلی فسادات سر اٹھانے لگے

کابل (نیشنل ٹائمز) طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد افغانستان میں نسلی فسادات سر اٹھانے لگے۔ طالبان نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھاتے ہوئے نسلی فسادات کے تحت ہزارہ کمیونٹی کے خلاف متعدد انتقامی کاروائیاں کیں، افغان طالبان نے اپنے مخالف آواز اٹھانے والوں کے خلاف سنگین انسانی جرائم کا ارتکاب کیا۔ بلخاب میں 23 جون 2022 سے جاری فسادات میں افغان طالبان اب تک 27 ہزار افراد کو بے گھر کر چکے ہیں، اقوام متحدہ برائے انسانی امور کے مطابق بلخاب میں 10 ہزار سے زائد افراد کو بنیادی ضرورت زندگی کا سامان اور خوراک میسر نہیں۔ صوبہ بامیان میں بھی نسلی تنازعات کے نتیجے میں 6 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ افغانستان میں نسلی فسادات سے متاثرہ افراد خوراک، صحت اور دیگر سہولیات سے محروم ہونے کے علاوہ مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو چکے ہیں، بے گھر شہریوں کی مالی مدد کرنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کریں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد افغان حکام کا کہنا تھا کہ یہ سب ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کیا افغان عبوری حکومت اقوام متحدہ کی رپورٹ منظر عام پر آ جانے کے بعد نسلی فسادات اور مذہبی تفرقے کو کم کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات اٹھائے گی یا یوں ہی ان فسادات کی تردید کرتی رہے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر