اسرائیل نے خان یونس میں پناہ گزین کیمپ پر بم برسا دیئے ، 100 سے زائد فلسطینی شہید،289 زخمی

خان یونس (نیشنل ٹائمز) غزہ کے علاقے خان یونس میں سیف زون قرار دیئے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق المواسی کیمپ پر بمباری سے 71 فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شاطئی کیمپ میں نماز پڑھتے لوگوں پر بمباری کی جس میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ میں حماس ملٹری چیف محمد ضیف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے تاہم حماس نے اسرائیل کی جانب سے حماس رہنما کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ کیمپ میں قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے، اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں امریکا براہ راست حصہ دار ہے۔ ادھر مصری وزارت خارجہ نے خان یونس پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی حملے نے جنگ بندی کی کوششوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر