ترک صدر اردوان کا کرد جنگجوں کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان

انقرہ(نیشنل ٹائمز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شمالی عراق اور شام میں کردش ورکرز پارٹی کے جنگجوں کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی عراق سے متصل سرحدی علاقے سے ترکیہ کی سرزمین پر کرد علیحدگی پسندوں کی جانب سے حملے کرنے کا الزام عائد کر کے اپریل 2022 میں ترکیہ نے اپنی سرحد محفوظ بنانے کیلئے آپریشن کلا لاک کا آغاز کیا تھا۔ ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل طلبہ کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم شمالی عراق کے علاقے میں فوجی آپریشن کا عنقریب خاتمہ کر دیں گے کیونکہ اب کرد فورسز ہماری سرحدوں کے اندر کارروائی کرنے کے قابل نہیں رہیں۔ ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ شمالی عراق اور شام دونوں جگہ پر کردستان ورکرز پارٹی مکمل طور پر محصور ہو چکی، ہم شام کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کے سکیورٹی پوائنٹ کے مقامات کی دوبارہ نشاندہی کریں گے، شمالی شام کے سرحدی علاقوں سے کرد فورسز کو نکالنے کیلئے 2016 سے پے در پے زمینی کارروائیاں کی ہیں۔ واضح رہے کہ کردش ورکرز پارٹی نے 1984 میں ترک ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھائے تھے جسے ترکیہ، امریکا اور یورپی یونین نے دہشت گرد گروپ قرار دیا، سرحد پر ہونے والی مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر