عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے سے ملاقات کر کے معافی مانگنے کی خواہش ظاہر کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں عمران ہاشمی نے کرن جوہر کے شو میں ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد ان پر کڑی تنقید کی گئی۔حالیہ انٹرویو میں جب عمران ہاشمی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر بہت شرمندہ ہوں، یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایشوریا رائے کی بے حد عزت کرتا ہوں۔عمران ہاشمی نے کہا کہ اگر آپ میرے بیان کو شو سے ہٹ کر لیں تو یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں۔بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہنا شو میں ایک لطیفہ تھا لیکن لوگ اسے غلط لے لیتے ہیں، آج ہمارا معاشرہ ایسا ہوگیا ہے جہاں آپ اس طرح کی کوئی بات نہیں کر سکتے۔انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بالی وڈ اداکارہ سے ملاقات کی تو ان کا جواب تھا کہ ہم دل دے چکے صنم فلم کی شوٹنگ کے دوران میں باہر ایشوریا رائے کا دیدار رکنے کیلیے تین گھنٹے کھڑا رہا تھا۔عمران ہاشمی نے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا فین ہوں، میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں لیکن آج تک نہیں ہو پائی۔ انہوں نے کہا کہ میری ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر