سکول میں بے گھر فلسطینی پناہ گزینوں پر اسرائیلی بمباری، فرانسکی شدید مذمت

پیرس (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی طرف سے تواتر کے ساتھ سکولوں میں قائم بے گھر فلسطینیوں کو بمباری کا نشانہ بنانے کے ہولناک واقعات پر جرمنی کے بعد فرانس نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی بمباری کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں فرانس کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران بے گھر کر دیے گئے فلسطینیوں کے لیے عارضی پناہ بننے والے سکولوں کی عمارات اور سٹرکچر پر بمباری کرکے انہیں تباہ کرنا اور پہلے ہی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکے فلسطینیوں کو ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنانا قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے،فرانس کی طرف سے اسرائیل کے حالیہ مہلک فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے سب حربوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا گیاہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی مکمل پابندی کرے۔خیال رہے منگل کے روز جنوبی غزہ کے علاقے میں سکول عمارت میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری سے کم از کم 27بے گھر فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر