اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کا ساتواں اجلاس ابتدائی طور پر 10جولائی تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔اور قومی اسمبلی کا ساتواں اجلاس ابتدائی طور پر 10جولائی، 2024 تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے دورانیے میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے ۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بھی شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن/ قومی فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری،سید نوید قمر ، ملک عامر ڈوگر، سید امین الحق، ریاض فتیانہ اور سید حفیظ الدین نے بھی شرکت کی۔
قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلا س



