اگر ٹیسلا کیخلاف اقدامات کیے تو آپ کو مٹا دوں گا، مسک کی گیٹس کو دھمکی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو ٹیسلا کے حصص خرید کر فروخت کرنے کی صورت میں دھمکی دے دی۔حصص کی اس طرح کی خرید و فروخت کے لیے شارٹ سیلنگ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور بل گیٹس کچھ عرصے قبل ایسا کرچکے ہیں۔ایلون مسک نے بل گیٹس کو انتباہ کیا کہ اگر وہ ٹیسلا کے خلاف مزید اقدامات کریں گے تو وہ انہیں ختم کر دیں گے۔بل گیٹس اور ایلون مسک کے درمیان اس حوالے سے 2022 میں اختلاف اس وقت سامنے آیا تھا جب ایلون مسک کو یہ معلوم ہوا کہ بل گیٹس نے ٹیسلا کے 50 کروڑ ڈالر کے حصص فروخت کردیے۔ایلون مسک نے بل گیٹس پر الزام عائد کیا کہ اس رقم کے ذریعے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی ٹیسلا کے حصص کی قیمت گرانا چاہتے ہیں۔ یہ الزام عائد کرنے کے بعد ایلون مسک نے بل گیٹس کی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مہم میں حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔حال ہی میں ایکس ٹوئٹر پر ایلون مسک نے بل گیٹس کو خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے کہ جب ٹیسلا مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کا مسئلہ حل کر لے گی اور اس کے روبوٹ (Optimus ) کی پیدوار کا حجم بہترین سطح تک پہنچ جائے گا تو پھر جو بھی ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت کم کرنے کے لیے رقم دا پر لگائے گا تو اسے ختم کردیا جائے گا پھر چاہے وہ بل گیٹس ہی کیوں نہ ہو ۔ایلون مسک نے اپنے ایک پرانے پیغام میں اس حوالے سے مزید کہا کہ میں موسمیاتی تبدیلی پر آپ کی انسان دوستی کو سنجیدگی سے نہیں لے سکتا جب کہ آپ ٹیسلا کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، ایسی کمپنی موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے کے لیے سب سے زیادہ کام کر رہی ہے’۔دوسری جانب عرب ٹی وی ایک رپورٹ میں عربیہ بزنس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک چاہتے ہیں کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے الیکٹرک کاروں کے ساتھ ساتھ روبوٹیکسیز اور انسان نما روبوٹس فروخت کرکے ٹیسلا کو 30 ٹریلین ڈالر مالیت کی کمپنی میں تبدیل کردیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر