کھٹمنڈو(نیشنل ٹائمز)نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ملک بھر میں 14افراد ہلاک ہو گئے جبکہ آفات سے نمٹنے والی ٹیمیں 9لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔نیپالی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس لاپتا افراد کی تلاش کے لیے دیگر ایجنسیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔جون سے ستمبر تک ہونے والی مون سون کی بارشوں میں ہر سال جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہوتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں مہلک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور سڑکوں کی تعمیر میں اضافہ مسئلہ کو مزید بڑھا رہا ہے، نیپال کے کچھ حصوں میں جمعرات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہمالیائی ملک میں آفات سے نمٹنے والے حکام نے متعدد دریاں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ بھارت کی سرحد سے متصل نشیبی علاقوں کے کئی اضلاع کے بھی زیر آب آنے کی اطلاعات ہیں۔
نیپال میں شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، 14افراد ہلاک، متعدد لاپتہ



