مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ایک گھر پر بمباری، 4 فلسطینی جانباز شہید

جنین(نیشنل ٹائمز) مغربی کنارے کے علاقے جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران 4 فلسطینی نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی لی اور ایک گھر کے دروازے کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا اور پھر اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کارروائی کے لیے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی تو ایک گھر میں موجود گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کے بقول کئی گھنٹوں جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسرائیلی فوج کے ایک طیارے نے بمباری کرکے اس گھر کو تباہ کردیا جس میں چاروں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ فلسطین کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ جہاد اسلامی نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوان فلسطینی جاںباز تھے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر