برطانیہ میں تبدیلی آئے گی، معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، نازشاہ

لندن (نیشنل ٹائمز) لیبر پارٹی کی رہنما ناز شاہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اب تبدیلی آئے گی ، معاشی استحکام آئے گا، معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ برطانوی عام انتخابات کے حوالے سے ناز شاہ نے کہا کہ لیبر پارٹی کی حکومت آئے گی ، کنزرویٹو پارٹی نے ملک میں تباہی مچائی، برطانیہ میں اب تبدیلی آئے گی اور معاشی استحکام آئے گا۔ لیبر پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ مشکل حالات تو پہلے سے ہی ہیں، 14 سال میں ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی، معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، راتوں رات معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ ملک کو زیادہ قرضوں میں ڈالیں، چاہتے ہیں کہ ملک و عوام کی ترقی ہو لیکن یہ آسان نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخی اکثریت ملی ہے، عوام نے صاف صاف بتا دیا کہ انہیں تبدیلی چاہیے۔ لیبر پارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ فلسطین کا دکھ مجھے بھی ہے، ہمیں پارلیمنٹ میں مضبوط آواز چاہیے، میں خاندانی سیاست کی نمائندگی نہیں کرتی، کشمیر کی بیٹی ہوں، کشمیر کی نمائندگی کرتی تھی اور کرتی رہوں گی۔ واضح رہے کہ بریڈفورڈ ویسٹ میں ناز شاہ نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے اور مسلسل چوتھی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں، انھوں نے 11724ووٹ حاصل کیے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر