روس، داغستان میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی عائد

ماسکو (نیشنل ٹائمز)روس کے مسلم اکثریتی شمالی قفقاز کے علاقے داغستان میں حکام نے خواتین کے نقاب پہننے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی، یہ پابندی گزشتہ ماہ یہودی اور عیسائی عبادت گاہوں پر حملوں میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد لگائی گئی ہے۔داغستان ایک روسی خطہ ہے جو مشرقی یورپ کے شمالی قفقاز میں واقع ہے، یہاں کی مسلم اکثریت جارجیا اور آذربائیجان کی سرحدوں پر واقع ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داغستان میں علمائے کرام کی تنظیم (مفتیان)نے ٹیلی گرام میسنجر ایپ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا روس کی وزارت قومی پالیسی ومذہبی امور کی اپیل کے بعد خواتین کے نقاب پہننے پر عارضی پابندی عائد کررہے ہیں۔23 جون کو روس کے شمالی خطے میں عبادت گاہوں پر حملوں کی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے نقاب پہن کر فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔داغستانی مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی ایک مذہبی تنظیم، مفتیان نے کہا کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اس حوالے سے خطرات ختم نہیں ہوجاتے۔ حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے داغستان کے شہر ماخچکالا اور ڈربنت میں بیک وقت حملے کیے جس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر