غزہ،اسرائیل کی وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، مغربی کنارے میں حملہ مزید 4 افراد شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز ) فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے ۔ اسرائیلی حملہ نور شمس کیمپ میں ہوا، جس میں حالیہ ہفتوں میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اسرائیلی چھاپے اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملے اس سطح تک بڑھ گئے ہیں جو غزہ جنگ کی تاریخ میں کئی دہائیوں میں نہیں دیکھے گئے تھے۔ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے تلکرم کے قریب نور شمس کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے مردوں کی عمریں 20 سے 25 سال تھیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے اس وقت کہا تھا کہ اپریل میں نور شمس میں 2 روزہ اسرائیلی چھاپے میں 14 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 556 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر