سعودی کابینہ کا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کوششوں کا اعادہ

جدہ (نیشنل ٹائمز) سعودی کا بینہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی اور انسانی بنیادوں پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مملکت کی انتھک کوششوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی غزہ میں جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں تاکہ تنازع کو ختم کیا جا سکے اور فلسطینی علاقے میں رہنے والے 20 لاکھ سے زائد افراد کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔عرب میڈیا کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت جدہ میں ہوا جس میں ممکت کے الشرقیہ ریجن اور ربع خالی میں تیل اور گیس کے سات ذخائر کی دریافت کا خیرمقدم کیا گیا ۔ سعودی آرامکو نے الشرقیہ ریجن میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک ذخیرہ، جبکہ ربع الخالی میں قدرتی گیس کی دو فیلڈز اور دو ذخائر دریافت کیے ہیں۔کابینہ نے کہا کہ الجافورہ گیس فیلڈ کی ترقی کے دوسرے مرحلے اور ماسڑ گیس سسٹم کی توسیع کے تیسرے مرحلے کے لیے ٹھیکے دینا ترقی اور اقتصادی تنوع کی مسلسل کوششوں میں آتا ہے اور توانائی کی عالمی مارکیٹ میں مملکت کی قیادت کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔کابینہ نے مملکت میں قابل تجدید توانائی کے لیے جغرافیائی سروے کے آغاز کا ذکر کیا جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ سمجھاجاتا ہے اور یہ قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں قومی اہداف کے حصول کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ بجلی پیدا کرنے کے لیے بہترین انرجی مکس تک پہنچنے، برقی توانائی برآمد کرنے اور صاف ہائیڈروجن پیدا کرنے کی طرف مملکت کے رجحان کی سپورٹ میں معاون ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر