سپین سے یوراگوئے جانے والے مسافر طیارے کی چھت میں پھنسے رہے، ٹربیولنس کے باعث ایئر یوروپا کی ہنگامی لینڈنگ، 24 سے زائد مسافر زخمی

نیویارک (نیشنل ٹائمز ) سپین سے یوراگوئے جانے والے ایک طیارے کا دوران پرواز توازن بگڑنے کے باعث 24 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پیر کے روز ایئر یوروپا کے طیارے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر نے سپین سے یوراگوئے کے لیے اڑان بھری لیکن دوران پرواز طیارے کو ایئر ٹربیولنس کا سامنا کرنا پڑا۔پرواز کو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی برازیل کے ساحلی شہر نٹال میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ برازیل کے صحت عامہ کے حکام کے مطابق ایئر ٹربیولنس کے دوران کچھ مسافر طیارے کی چھت سے ٹکرائے جس سے ان کے سر، گردن اور سینے پر چوٹیں آئیں۔ مقامی طبی ٹیم نے برازیلین میڈیا کو بتایا کہ چھت سے ٹکرانے والے مسافروں کو فریکچر اور چہرے پر زخم آئے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 36 مسافروں کو زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کی گئی اور 23 مسافروں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ جن مسافروں کا علاج کیا گیا ان میں سے کچھ صدمے سے دوچار تھے لیکن انہیں کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔ پیر کی شام تک پانچ مسافر ہسپتال میں داخل تھے جن میں سے چار انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ طیارے میں سوار دو خواتین مسافروں نے نیوز چینل ٹیلی منڈو کو بتایا کہ ٹربیولنس کے دوران ایک مسافر اپنی سیٹ سے اچھل کر طیارے کی چھت میں موجود کیبن میں جا پہنچا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جہاز کے اوور ہیڈ باکس کے قریب پڑا ہوا ہے اور اسے دو مسافروں کی مدد سے نیچے اتارا جا رہا ہے۔ دیگر تصاویر اور ویڈیوز میں چھت کے ٹوٹے ہوئے پینل اور سیٹیں دکھائی دے رہی ہیں۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، 2009 سے 2022 کے درمیان امریکہ میں فضائی پروازوں کی ٹربیولنس سے 163 مسافر متاثر ہو چکے ہیں۔ایئر یوروپا میں پیش آنے والا حادثہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مئی میں سنگاپور ایئر لائن کی پرواز میں ٹربیولنس کے باعث ایک 73 سالہ شخص کی موت ہوئی تھی جبکہ 70 سے زائد مسافر زخمی ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر