پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیائی ممالک میں پاکستان میں خواتین میں چھاتی کا سرطان بہت عام ہے۔ اس مرض سے متعلق آگاہی مہم میں ٹیکنالوجی مددگار ہوسکتی ہے۔ پنک پاکستان ٹرسٹ چھاتی کے سرطان میں مبتلا مریضوں کو ماہرین سے مشاورت کی بلا معاوضہ سہولت فراہم کرتا ہےبات پنک پاکستان ٹرسٹ کی صدر ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے پیر کو ”ترقی پذیر ممالک میں چھاتی کے سرطان سے مقابلہ“کے عنوان سے منعقدہ کامسٹیک ویبینار سے خطاب کے دوران کہی۔اس ویبینار کا انعقاد بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورکامسٹیک اسلام آبادکے باہمی تعاون سے ہوا۔ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے کہا کہ پنک پاکستان ٹرسٹ ایک غیر منفعتی اور غیر سرکاری ادارہ ہے جو ملک میں پسماندہ خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے، انہوں نے پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز اور مرض سے متعلق لاعلمی پر تشویش کا اظہار کیا۔پاکستان میں تعلیم، احتیاط اور علاج سے سرطان کے خاتمے کے لیے پنک پاکستان نے ایک موبائل ایپلی کیشنز لانچ کی ہے۔انہوں نے کہا مرض کی وقت پر تشخیص انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ اس کا علاج مختلف طریقوں سے ممکن ہے جن میں سرجری، ریڈیشن تھراپی، کیموتھراپی، ہارمون تھراپی اور ایمیونو تھراپی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ کینسر رجسٹری کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کے تحت مریضوں کی تعداد کا ریکارڈ تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا سرطان سے متعلق آگاہی پھیلانے کے حوالے سے کئی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک میں صحت اور اس سے متعلق انفراسٹرکچر تباہی کا شکار ہے جبکہ اس مرض سے متعلق آگاہی پھیلانے میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر