سندھ کے ٹول پلازوں پر جدید کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ ترتیب دے دیا گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ کے داخلی و خارجی راستوں اور ہائی ویز پر 22ٹول پلازوں کو جدید کیمروں، حساس آلات اور پولیس کی چاک و چوبند نفری سے لیس کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے، ناردرن بائی پاس اور صوبے کے تمام نیشنل ہائی ویز پر لگ بھگ 22ٹول پلازوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین کیمرے نصب کرنے کیے جا رہے ہیں، سیف سٹی پروگرام طرز کے یہ کیمرے ہر ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر پہلے لگائے جائیں گے جو متعلقہ پولیس رینج اور سینٹرل پولیس آفس کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے براہ راست منسلک ہوں گے، یہ کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور گاڑیوں میں سوار افراد کو چہروں سے شناخت کرکے ڈیٹا محفوظ کریں گے۔،آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو مطلوب کوئی بھی شخص یا گاڑی ان کیمروں کے سامنے سے گزرے گی تو کمانڈ اینڈ کنٹرول اور متعلقہ آپریٹرز کے پاس الرٹ آجائے گا، پولیس کنٹرول رومز کا عملہ متعلقہ ٹول پلازہ پر پولیس چوکیوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرے گا جہاں موجود تلاش ڈیوائزز اور باڈی وارن کیمروں سے لیس پولیس اہلکار ایسے مشتبہ افراد کو چیک کریں گے، اس سے یقینی طور پر جرائم میں ملوث ملزمان کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر