سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج راجہ آصف نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کے ذریعے آرمی چیف کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا اور انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے فوج میں بغاوت کی کوشش کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم سواتی نے چند ملزمان کی بریت پر آرمی چیف پر الزام لگایا، آرمی چیف کا عدالت کے فیصلے سے کیا تعلق ہے؟ انہوں نے پبلک فورم پر آرمی چیف اور ادارں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا جب کہ اعظم سواتی نے دوران تفتیش ٹوئٹس کا اعتراف بھی کیا ہے،اس موقع پر اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے ٹوئٹ سے اپنے اظہار رائے کی آزادی کا آئینی حق استعمال کیا، اعظم سواتی پر دوران حراست تشدد کیا گیا اور ان کی تذلیل کی گئی، کیا اعظم سواتی کی ٹوئٹ کے بعد فوج میں بغاوت ہو گئی؟ کیا کوئی صوبیدار بھاگ گیا یا کپتان نے استعفی دے دیا؟بعدازاں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سوتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو جمعہ کو(آج) سنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر