گندم کے معاملے پر پنجاب اور وفاقی حکومت آمنے سامنے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ خط میں پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وفاق کو بھیجےگئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اورپاسکوکو ہدایات جاری کی جائیں، بقیہ گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے،  پنجاب میں گندم فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیےجائیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے گندم کے معاملے پر وفاق کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کےلوگوں پرظلم کررہی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کردیا ہے اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔سابق وزیر کا  کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے،  امیدہے وفاق  کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خط سے بہتراحساس غالب ہوگا۔پنجاب حکومت گندم کے معاملے پر پہلا مراسلہ 18جون، دوسرا 19 ستمبر اور تیسرا 4  اکتوبر کو متعلقہ اداروں کو لکھ چکی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر