ملک کی کسی بھی وزارت میں آڈیٹر تعینات نہیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی کسی بھی وزارت میں آڈیٹر تعینات نہیں، 40 وزارتوں میں سے صرف 16 میں چیف فنانشل آفیسر موجود ہیں۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک کی کسی بھی وزارت میں آڈیٹر تعینات نہیں ہے، 40 وزارتوں میں سے صرف 16 میں چیف فنانشل آفیسر موجود ہیں۔پی اے سی نے آڈیٹرز کی فوری تعیناتی، تمام وزارتوں اورمحکموں میں انٹرنل آڈٹ سمیت تمام ریکارڈ آڈیٹرجنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا کہ تمام وزارتوں کے آڈٹ میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔کمیٹی اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایف بی آر فیلڈ آفسز نے 7 ہزار کے قریب کیسز میں ویلیوایڈیشن ٹیکس وصول نہیں کیا جس سے قومی خزانےکو2 ارب 56 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، درآمدی اور ضبط شدہ اشیا کی بغیر ٹیکس وصولی کلیئرنس کی گئی۔نور عالم خان نے کہا کہ ملوث افسران کےنام سامنے لانے چاہئیں تاکہ ان کی ترقی نہ ہو۔

 

 

 



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر