اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا مبینہ طور پر جانب دار ہیں، اس لیے وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، انہیں برطرف کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی ہے اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار آئین کے تحت وہی ہے جو کسی جج کو ہٹانے کیلئے ہوتا ہے، اس کی منظوری صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہی دے سکتی ہے۔
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا



