لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)راولپنڈی کی عدالت نے لال حویلی خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔راولپنڈی کی مقامی عدالت نے لال حویلی خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت کی۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے عدالت کو بتایا کہ کرائے کی دکانوں کی آڑ میں لال حویلی کا نام استعمال کیا جارہا ہے، سیشن عدالت میں یہ کیس 24 اکتوبر کو مقرر ہے۔شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے حکومتی دباؤ پر غیر قانونی نوٹس دیا لہٰذا عدالت سے کالعدم قرار دے۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج دوپہر کو سنایا جائے گا۔خیال رہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدنےلال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کیا تھا، انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیرکی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر