جتنی مشکل سے نوازشریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔شیخ رشید نے حالیہ سیاسی صورتحال، ضمنی الیکشن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے، جتنی مشکل سےنوازشریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں آئندہ دنوں کی سیاست سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اکتوبر نومبر میں آر پار ہو کر رہے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر