اعتزاز احسن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی، ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کا عدالت پر کتنا اعتماد ہے؟کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی غیر جانبداری پر کوئی شک ہے؟انہوں نے کہا کہ اس عدالت کےخلاف روزانہ وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کہتا ہے لیکن توہینِ عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اعتزازاحسن کے بیان پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔اعتزاز احسن نے کیا کہا تھا؟واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف اور مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کوئی 6 ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا کہ ساری بساط الٹی ہو جائے گی، عمران خان زمین پر ہو گا اور بھاگا ہوا مفرور مجرم نواز شریف تخت پر ہو گا، اس کی بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہو گی، وہ انہی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمارا منہ چڑا رہے ہوں گے، پاکستان میں کوئی بھی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔اعتزاز احسن PTIکا سینیٹر بننے کی کوشش کر رہے ہیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدران کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ لانگ مارچ والے دن انہوں نے اسلام آباد کے اطراف حصار بنا لینا ہے، اگر وہ حصار، فصیل اور ایک قید خانہ بن گیا تو وہ کیا کریں گے؟اعتزاز احسن نے وفاقی وزیرِ داخلہ سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ! آپ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کنٹینر کھڑے کر رہے ہیں، رانا صاحب! آپ دس دس کنٹینروں کی دیوار کھڑی کر دیں لیکن اس کے پار بھی کوئی اتھارٹی ہے، نیب لانڈری اور انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس سے قبل مارچ میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنی پارٹی کی قیادت کو نواز شریف سے احتیاط کا مشورہ دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر