سعودی عرب نے ہمیشہ داخلی و خارجی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ داخلی اور خارجی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب نے پاکستان کی ہر طرح مدد کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سعودی قیادت کی ہمیشہ غیرمشروط حمایت اور مدد حاصل رہی ہے۔وزیراعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی، انہوں نے کہا کہ توانائی کے اس سستے اور صاف ذریعے کو فروغ دینے پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ سے متعلق زیر التوا منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں دور کریں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے گرانٹ اور قرضوں کی فراہمی سمیت سرمایہ کاری کی صورت میں بھی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر