میکسیکو کے بار میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک اور تین افراد زخمی

میکسیکوسٹی (نیشنل ٹائمز) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے بار میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر اراپواتو کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں 6 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آوروں کے سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل ماہ ستمبر میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر