جرمن شہر کولون کی سب سے بڑی مسجد میں پہلی بار اسپیکر پر جمعے کی اذان دی گئی

برلن(نیشنل ٹائمز)جرمنی کے شہر کولون کی سب سے بڑی مسجد میں پہلی بار اسپیکر پر جمعے کی اذان دی گئی۔کولون شہر کی ایک لاکھ سے زائد مقامی مسلمان آبادی نے اذان دینے کی اجازت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اذان دینے کی اجازت گزشتہ برس ملی تھی جس پر 14 اکتوبرسے عمل درآمد شروع ہوا اور پہلی بار اسپیکر پر جمعے کی اذان دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

کولون شہر کی خاتون میئر نے اذ‌ان کی اجازت دینے کو مذہبی ‘احترام کی علامت‘ قرار دیا۔واضح رہےکہ جرمنی میں تقریباً 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر