کراچی کے حلقے این اے 237 میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف

کراچی (نیشنل ٹائمز) ضمنی انتخاب،کراچی کے حلقے این اے 237 میں آسو گوٹھ پولنگ اسٹیشن میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا۔ جیو نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر مظہر بھٹی کا کہنا ہے کہ دوپہر کے کھانے کے وقت چند افراد کمرے میں داخل ہوئے،ان افراد نے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگائے،جب کمرے میں شور کی آواز آئی تو پولیس کو بلایا گیا۔
پولیس کے آنے کے بعد تمام لوگ فرار ہو گئے۔بیلٹ کو دیکھ کر پتہ چلا کہ 15 سے 20 ووٹ جعلی ڈالے گئےملزمان نے تیر پر ٹھپے لگائے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے حلقے این اے 237 میں ہی پولنگ کے دوران پی ٹی آئی نے یار محمد گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کئے جانے کا انکشاف کیا ۔پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جمیل احمد نے اس حوالے سے پریزائیڈنگ افسر کو شکایت درج کرائی۔

جمیل احمد نے الزام لگایا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اسپیشل برانچ کے لوگ بیٹھے تھے۔ پولنگ اسٹیشن میں جو لوگ موجود تھے انکے پاس کارڈ بھی نہیں تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری مشینری کا استعمال شروع کر دیا ہے،کچھ پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی کھلے عام دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کبھی میریٹ پر الیکشن نہیں جیت سکتی،یہ پی پی کی پہلی دھاندلی کی شکایت سامنے آئی ہے۔
ویڈیو ثبوت موجود ہے،تحریری طور پر ڈی آر او کے دفتر میں شکایت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے کیمپس خالی پڑے ہیں۔ یہ بھی خیال رے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 میں پاکستان تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ ایم پی اے راجا اظہر نے پر یزائڈنگ افسر پر فارم 45 بھرنے کا الزام عائد کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر نجیب اصغر 10 سے 12 فارم 45 میں نتائج درج کر رہے تھے،اعتراض پرپریزائڈنگ افسر نے کہا کہ پی او کہتے ہیں کہ رات میں کام نہیں کر سکتے اس لئے فارم 45 پہلے ہی بھر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے مزید کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران فارم کا ٹاپ اور بوٹم ٹائٹل بھرنے کی عجیب منطق ہے۔پریزائیڈنگ افسران اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہے۔پریزائیڈنگ کی معذرت سے کام نہیں چلے گا،الیکشن کمیشن کے آر او پریزائیڈنگ افسران کیخلاف ایکشن لیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر