پیپلز پارٹی پنجاب کا اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز)مسلسل عمران خان کی حمایت کرنے اور پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پیپلز پارٹی پنجاب نے سینئر قانون دان اور پارٹی کے بانی رہنما اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ یہ کارروائی اعتزاز احسن کی جانب سے عمران خان کی مسلسل حمایت اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی سے نکالنے کی متفقہ قرار داد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جا رہی ہے جبکہ اتوار کے روز اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

دو چینی مزدوروں کے قتل کا الزام، فوج کے 2 کرنلوں سمیت 6 افراد کو سزائے موت سنادی گئی
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مسلسل پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر