سعودی عرب کا یوکرین کے لیے بڑے امداد ی پیکج کا اعلان

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کے لیے انسانی بنیادوں پر 400 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرینی صدر کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے روس یوکرین جنگ کے بارے میں ہر اس کوشش کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا جو لڑائی میں کمی لانے والی ہو۔’یوکرین کے لیے سعودی امدادی پیکج یوکرینی شہریوں کی ان مشکلات اور مصائب میں کمی لانے کا ذریعہ بنے گا جو مشکلات روس یوکرین ٹکراو کی وجہ پیدا ہوئی ہیں۔

یوکرینی صدر نے اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور ان کا یوکرین کی مدد کرنے خصوصا اقوم متحدہ میں یوکرینی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے منظور کر دہ قرار داد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

ولی عہد نے کہا ‘ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرار داد کی سعودی حمایت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہماری مملکت اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ گہری کمٹمنٹ رکھتی ہے اور ہر ریاست کی خود مختاری کے علاوہ بین الاقوامی قوانین کا بھی احترام کرتی ہے اور یہ چاہتی ہے کہ تمام تنازعات کا حل پر امن طریقوں سے تنازعات کا حل چاہتی ہے۔’



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر