تائیوان پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتے ہیں، چین کا اعلان

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین مجبوری میں آخری حربے کے طور پر تائیوان پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، حالانکہ پرامن اتحاد اس کا پہلا انتخاب ہے۔

سن ژیلی نے ہفتہ کو بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین اور تائیوان کا دوبارہ اتحاد تائیوان کے ہم وطنوں سمیت سبھی کے مفاد میں ہے۔

سن نے کہا کہ بیجنگ تائیوان کو پرامن طریقے سے اپنے کنٹرول میں لانے کی تمام کوششیں کرے گا۔ لیکن چین اس بات کو برداشت نہیں کرے گا کہ جزیرے پر موجود کچھ سخت گیر اور ان کے بیرون ملک حمایتیوں کی حمایت سے مکمل آزادی حاصل کی جائے۔

دو چینی مزدوروں کے قتل کا الزام، فوج کے 2 کرنلوں سمیت 6 افراد کو سزائے موت سنادی گئی
الجزیرہ کے مطابق تائیوان کو کئی دہائیوں سے چین کے حملے کا مسلسل خطرہ لاحق ہے، چین کا دعویٰ ہے کہ ایک دن ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعےتائیوان کا کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا۔ چین کے ساتھ کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب علیحدگی پسند سائی انگ وین 2016 میں تائیوان کی پہلی بار صدر منتخب ہوئیں اور انہوں نے تائیوان کو سفارتی سطح پر چین سے الگ کرنے کی کوشش کی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر