پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، امریکی صدر کا سنگین الزام

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ میرا خیال ہے پاکستان ممکنہ طور پر خطرناک ممالک میں سے ایک ہے ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کے استقبالیہ سے خطاب میںروس اور چین کے حوالے سے گفتگو میں پاکستان پر بھی بات کی۔

جوبائیڈن نے کہاکہ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔امریکی صدر جوبائیڈن کا کہناتھا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ممالک اپنے اتحاد پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اور اس معاملے کی سچائی یہ ہے کہ میں حقیقی طور پر اس پر یقین رکھتا ہوں کہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔

کوئی مذاق نہیں۔یہاں تک کہ ہمارے دشمن بھی یہ جاننے کے لیے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ ہم یہ کیسے حل کرتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں۔جوبائیڈن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت کچھ داو¿ پر لگا ہوا ہے، امریکہ کے پاس دنیا کو ایسی جگہ پر لے جانے کی صلاحیت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ چین روس، انڈیا اور پاکستان کے مقابلے میں اپنا کردار جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔اپنے چینی ہم منصب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، امریکی صدر نے انہیں ایک ایسا شخص قرار دیا جو جانتا تھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس “بہت زیادہ” مسائل ہیں۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر