وزیراعظم کا بڑا ریلیف، بجلی کی قیمت میں سوا 4 روپے فی یونٹ کمی کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بجلی قیمت میں بڑا ریلیف دے دیا ہے، وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اکتوبرکیلئے بجلی کی قیمت میں سوا4 روپے فی یونٹ کمی کردی، عوام پر بڑھتے بوجھ کو دیکھ کر بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے بل میں کی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

ستمبر کے بجلی بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے عوام پر بڑھتے بوجھ کو دیکھ کر بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، نیپرا نے 14 اکتوبر کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز نیپرا نے بجلی 3 روپے 21پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اپریل تا جون 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

بجلی صارفین پر ترانوے ارب پچانوے کروڑ ستر لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 ء سے ہوگا۔ دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں چودہ فیصد اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ البتہ اگر موجودہ ٹیکس کی شرح برقرار رہی تو 15 اکتوبر کے بعد آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تقریباً 11.50 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 247 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر