اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تھائی لینڈ کے 130 رکنی وفد نے خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں بدھ مت کے تاریخی و مذہبی مقامات کا دورہ کیا ہے۔وفد نے تخت بھائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر رسومات ادا کیں۔وفدنے مذہبی و تاریخی مقامات کی حفاظت اور اچھی دیکھ بھال پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر تھائی لینڈ کے وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک اہم ملک ہے، ہر سال مختلف مذاہب کے لوگ آزادی سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بیرونِ ملک سے پاکستان آتے ہیں۔تھائی لینڈ وفد کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے زائرین کی آمد عکاس ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو اہمیت دی جاتی ہے۔تخت بھائی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا جو برِصغیر کی تاریخ میں ابتدائی شہری بستیوں میں سے ایک ہے۔
تھائی لینڈ کے وفد کا تخت بھائی میں بدھ مت کے تاریخی مقامات کا دورہ



