ڈونلڈ ٹرمپ کی کانگریس کمیٹی کی قرار داد کی مذمت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کمیٹی کی قرار داد کی مذمت کر دی۔ایک بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹ کمیٹی نے مجھے گواہی کے لیے پہلے کیوں نہیں بلایا؟انہوں نے مزید سوال کیا کہ انہوں نے اپنی آخری میٹنگ کے آخری لمحات تک انتظار کیوں کیا؟ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلیکٹ کمیٹی نے صرف ملک کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس کمیٹی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرار داد پر ووٹنگ ہوئی۔کمیٹی نے 6 جنوری کی آخری سماعت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش ہونے کی قرار داد اتفاقِ رائے سے منظور کر لی۔کمیٹی کی سماعت میں نتیجہ نکالا گیا کہ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کا علم تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا۔سماعت میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس بنانے کی سفارش کا بھی امکان ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر