کنگ چارلس پر اہم شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کنگ چارلس سوم کو برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد سے تنقید کاسامنا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، اس ملاقات کے دوران کنگ چارلس کو وزیر اعظم لز ٹرس سے انتہائی غیر رسمی انداز میں ’ڈیئر او ڈیئر‘ کہہ کر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔اس ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے میٹنگ کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ ’بادشاہ، آپ سے دوبارہ مل کر اچھا لگا‘۔کنگ چارلس وزیراعظم کو جواب میں سوال پوچھتے ہیں کہ’دوبارہ؟‘جس پر لز ٹرس نے جواب دیا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے‘۔شاہی مبصر نے کوئین کیملا کو کوہِ نور پہننے سے خبردار کیوں کیا؟کنگ چارلس کو اس دوران ممکنہ طور پر گفتگو کو آگے بڑھانے سے پہلے کچھ غیر رسمی انداز میں ’ڈیئر او ڈیئر‘ کہہ کر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔اس حوالے سے سیاسی مبصر پیٹرک او فلائن نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ’کنگ چارلس کی طرف سے یہ بڑی غلطی ہے کہ وہ کیمرے پر اپنے پہلے وزیر اعظم کا مذاق اڑاتے نظر آئیں، چاہے وہ انہیں کتنا ہی نااہل کیوں نہ سمجھتے ہوں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’الزبتھ دوم نے 70 سالوں میں کبھی اس طرح شاہی پروٹوکولز کی خلاف ورزی نہیں کی‘۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر