بھارت میں سیکڑوں ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر دھاوا، مسلمانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں سیکڑوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد پر دھاوا بولا گیا اور مسلمانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد پرحملے کا واقعہ گروگرم شہر میں پیش آیا جہاں 200 کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران ہلہ بولا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان گروگرم شہر کی مسجد میں عشا کی نماز ادا کر رہے تھے کہ اچانک 200 کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا اور نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کو مارا پیٹا، مسجد کے ہال کو تالا لگا کر انہیں جان سے مارنے اور گاؤں سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دیں۔یاد رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی کئی بار مساجد پر حملوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور کئی بین الاقوامی ادارے بھی اپنی رپورٹس میں تشویش کا اظہار کر چکے ہیں کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر