پیرس (نیشنل ٹائمز): فرانس میں آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی سات میں سے چھ آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرول کا بحران شدید ہوگیا ہے۔مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پٹرول کے حصول کے لئے لوگ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ ملک بھر میں پٹرول کی قلت شدید ہوگئی ہے۔
فرانس میں پٹرول کا بحران شدید، پٹرول پمپس پر عوام گتھم گتھا



