کشمیر کونسل یورپ کا حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر زیر حراست سینئر رہنما الطاف احمد شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔‎الطاف احمد شاہ تحریک آزادی کشمیر کے مرحوم قائد سید علی گیلانی کے داماد تھے، جنہیں 2017 میں گرفتاری کے بعد نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔انہوں نے پیر کی رات جہان فانی کو وداع کہا۔ انہیں چند دن پہلے ہی نئی دہلی کے انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تھا۔الطاف احمد شاہ کو گردوں کے کینسر کی آخری سطح کی بیماری تشخیص ہوئی تھی اور جیل میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مرض جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل گیا تھا۔66 سالہ الطاف احمد شاہ کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایچ سی کے دیگر رہنماؤں شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، راجہ معراج الدین کلوال اور پیر سیف اللّٰہ کے ساتھ ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر