قازقستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سیکا کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیاء میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا کے چھٹے سربراہ اجلاس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔پاکستان سیکا تنظیم کے بانی ارکان میں شامل ہے ، تنظیم کی بنیاد 1992ء میں رکھی گئی تھی، 27 ملک اس تنظیم کے ارکان میں شامل ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے علاوہ روس، ترکی، ایران اور ازبکستان کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔قازقستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف میزبان ملک قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکائیف سے بھی ملاقات کریں گے۔گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف ایشیاء میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی (سیکا) اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر