باراک اوباما اور مشل اوباما کا ایرانی خواتین کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر باراک اوباما اور خاتونِ اوّل مشل اوباما نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔باراک اوباما اور مشل اوباما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کی خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے ایرانی خواتین کو اپنا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ’لڑکیوں کے اس عالمی دن پر، ہم ان بہادر ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اپنی آواز سے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے‘۔اُنہوں نے لکھا کہ’آپ ایک طاقتور پیغام دے رہی ہیں کہ ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے‘۔اُنہوں نےایرانی خواتین کو ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ’یقیناً آنے والےدن مشکل ہیں، اور ہمارے دل ان لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے ایران میں اپنے پیاروں کو المناک واقعات میں کھو دیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ مستقبل بالآخر ایران کی نوجوان خواتین اور لڑکیوں کا ہوگا جو خاموش رہنے سے انکار کر رہی ہیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ درحقیقت ہمت ماضی سے جُڑے رہنے سے نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرنے سے حاصل ہوتی ہے‘۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر