یوکرین کو جرمنی سے پہلا ایئر ڈیفنس سسٹم موصول

یوکرین کو جرمنی سے پہلا ایئر ڈیفنس سسٹم موصول ہو گیا ہے۔اس حوالے سے یوکرینی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ جرمنی کا ایئر ڈیفنس سسٹم پہلے ہی یہاں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم بھی بھیجا جا رہا ہے، یہ صرف شروعات ہے، ہمیں مزید دفاعی تعاون کی ضرورت ہے۔یوکرینی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کے لوگوں کو بچانے کے لیے فضائی حفاظت ضروری ہے۔دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی نے روسی میزائل حملوں کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔گزشتہ روز یوکرین پر روسی میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادومیر زیلنسکی سے فون پر رابطہ کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین کو جدید دفاعی فضائی نظام دینے کا وعدہ کیا۔یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی کا اسحوالے سے کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن سے فضائی دفاع کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال فضائی دفاع ہمارے دفاعی تعاون میں اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر