چوہدری شجاعت نے وزیرِ اعظم سے کیا مطالبہ کر دیا؟ ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔چوہدری شجاعت نے انہیں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ مہنگائی کم کر دیں، میری صحت مزید بہتر ہو جائے گی۔جس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈار صاحب نے آ کر ڈالر کی قیمت کم کر دی ہے، اب مہنگائی کم کرنے پر توجہ ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مگر عوام کو ریلیف دیں۔صدر ق لیگ نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی لائیں، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کریں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر بھی چوہدری شجاعت نے وزیرِ اعظم شہبا زشریف کو مشورہ دیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ حساس اور قومی ذمے داری والا معاملہ ہے، کسی کی نہ سنیں، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جواب دیا کہ چوہدری صاحب! بالکل ایسا ہی ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اگلے ماہ چین جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر