اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج محمد اعظم خان نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے چھٹی پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے ریفرنس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح، نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور حافظ اسد اللّٰہ اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے لیے واشنگٹن چلے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسحاق ڈار کی آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کر دی۔اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ضامنوں کے شیورٹی بانڈ جمع کرائے تھے، ان کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامنوں کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی عدالت سے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر