صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انٹرویو سے متعلق وضاحت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سائفر سے متعلق انٹرویو پر ایوان صدر سے وضاحتی اعلامیہ سامنے آ گیا۔ایوان صدر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت کی بات کو سیاق و سباق سے مکمل طور پر ہٹ کر پیش کیا گیا۔انٹرویو میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ سازش کے بارے میں شبہ ہے، سازش پر حتمی فیصلہ تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے سے اب تک مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ پختہ یقین ہے کہ سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تمام دستیاب واقعاتی شواہد سمیت پورے معاملےکی غیرجانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ انٹرویو کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔صدر عارف علوی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اس حقیقت پر قائل نہیں کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کےلیے غیر ملکی سازش ہوئی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ساز ش کے معاملے پر ان کے شبہات ہیں، چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر