الیکٹرک گاڑیوں کو 5 منٹ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی تیار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی خلائی ادارے ناسا کی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں استعمال کے لیے تیار کی جانے والی ایک ٹیکنالوجی الیکٹرک گاڑیوں کو بھی چارج کرسکتی ہے۔درحقیقت یہ ٹیکنالوجی بہت زیادہ تیزرفتاری سے الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ناسا نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ پیچیدہ کولنگ تکنیک خلا میں مخصوص برقی نظام کا درجہ حرارت مناسب رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ناسا کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے الیکٹرک گاڑیوں کو مارکیٹ میں دستیاب دیگر چارجنگ ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ کرنٹ فراہم کیا جاسکتا ہے۔مگر زیادہ کرنٹ کے باوجود یہ ٹیکنالوجی تاروں کو ٹھنڈا رکھتی ہے جس سے پرزہ جات کے گرم ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا۔اس وقت کچھ ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کو 20 منٹ سے کم وقت میں چارج کرنے کا سسٹم صارفین کو دستیاب ہے مگر ناسا کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ ٹیکنالوجی گاڑی کو محض 5 منٹ میں چارج کرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر